Type Here to Get Search Results !

بیگمات کی باتوں کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے؟ ہر شوہر کے لیے مزاحیہ گائیڈ

بیگمات اور ان کی باتوں کے مطلب


خالد صاحب کو شادی کے پانچ سال بعد جا کر یہ احساس ہوا تھا کہ بیوی کی اردو ڈکشنری اور عام اردو ڈکشنری میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ عام ڈکشنری میں ٹھیک ہے کا مطلب ہوتا ہے سب ٹھیک ہے، لیکن بیگم کی ڈکشنری میں اس کے بیس الگ مطلب نکلتے ہیں۔

قصہ اس دن شروع ہوا جب خالد صاحب دوستوں کے ساتھ چائے پینے کا پروگرام بنا کر آئے۔ بیگم نے پوچھا کہاں تھے۔ خالد صاحب نے کہا دوستوں کے ساتھ تھا۔ بیگم نے کہا ٹھیک ہے۔

یہاں تک تو عام بات تھی، لیکن ساتھ ہی کچن سے ایک پلیٹ کے زور سے پٹخنے کی آواز آئی۔ خالد صاحب سمجھ گئے کہ یہ والا ٹھیک ہے وہ والا ٹھیک ہے نہیں ہے جس کا مطلب ہوتا ہے سب ٹھیک ہے۔ یہ وہ ٹھیک ہے ہے جس کا مطلب ہے کہ آج رات تمہارا کھانا بند، تمہارا بستر صوفے پر، اور تمہاری خیر نہیں ہے۔ خالد صاحب نے فوراً وضاحت دی کہ دوست بیمار تھا اس کو دیکھنے گیا تھا۔ بیگم نے کہا اچھا اب بیمار ہو گیا ہے۔ خالد صاحب نے سوچا کہ پلیٹ تو بچ گئی لیکن طوفان ابھی باقی ہے۔

دوسرا سبق


خالد صاحب کو اس وقت ملا جب وہ شادی کی سالگرہ بھول گئے۔ بیگم نے پوچھا آج کیا دن ہے۔ خالد صاحب نے کہا جمعرات۔ بیگم نے کہا کیا۔ خالد صاحب نے سمجھا کہ شاید بیگم کو سنائی نہیں دیا، اس لیے انہوں نے اونچی آواز میں کہا جمعرات ہے۔ بیگم نے پھر کہا کیا۔ اس بار کیا کچھ لمبا تھا اور آنکھیں بھی ساتھ میں اوپر تھیں۔ خالد صاحب کے دوست سعید نے پہلے ہی سمجھایا تھا کہ جب بیگم کیا کہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے سنائی نہیں دیا، اس کا مطلب ہے کہ بیٹا تمہیں ایک اور موقع دیا جا رہا ہے اپنا جملہ واپس لینے کا، اپنی جان بچا لو۔ خالد صاحب کو اچانک یاد آیا کہ آج ان کی شادی کی سالگرہ ہے۔ انہوں نے فوراً کہا آج ہماری شادی کی سالگرہ ہے اور میں تمہارے لیے تحفہ لایا ہوں۔ بیگم نے کہا اچھا کیا لائے ہو۔ خالد صاحب کی جیب میں صرف ایک بسکٹ کا پیکٹ تھا جو انہوں نے بچے سے لیا تھا، انہوں نے وہی پیش کر دیا اور کہا یہ لو۔ بیگم نے کہا واہ کیا تحفہ ہے۔ خالد صاحب کی جان میں جان آئی کہ چلو کم سے کم کیا والا مرحلہ تو گزر گیا۔

تیسرا جملہ سب سے خطرناک ہے،جو آپ کا دل چاہے کرو


خالد صاحب نے ایک بار بیگم سے پوچھا کہ میں دوستوں کے ساتھ شمالی علاقہ جات گھومنے جا رہا ہوں۔ بیگم نے بڑے پیار سے کہا جو آپ کا دل چاہے کرو۔ خالد صاحب تو خوشی سے اچھل پڑے۔ انہوں نے بیگ بھی پیک کر لیا۔ جب وہ دروازے تک پہنچے تو بیگم کچن میں کھڑی مسکرا رہی تھیں۔ وہ مسکراہٹ ایسی تھی جیسی فلموں میں ولن آخر میں مسکراتا ہے۔ خالد صاحب کو سعید کی بات یاد آئی کہ یہ جملہ ایک جال ہے، جو بھی اس جال میں پھنسا وہ کبھی واپس نہیں آیا۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اگر تم گئے تو واپس آ کر تمہیں گھر میں کوئی نہیں پہچانے گا، تمہارے کپڑے گیٹ سے باہر ہوں گے اور تمہارا نام بھی گھر کی لسٹ سے نکل چکا ہوگا۔ خالد صاحب نے فوراً بیگ واپس رکھا اور کہا دل تو چاہ رہا تھا کہ تمہارے ساتھ رہوں، اس لیے پروگرام کینسل کر دیا۔ بیگم نے کہا بڑی مہربانی۔ خالد صاحب نے دل میں کہا شکر ہے بچ گئے۔

چوتھا جملہ تھا مجھے تنہا چھوڑ دو


ایک دن لڑائی کے بعد بیگم نے کہا مجھے تنہا چھوڑ دو۔ خالد صاحب تو اسی انتظار میں تھے، انہوں نے کہا ٹھیک ہے میں باہر جا رہا ہوں تم آرام کرو۔ وہ باہر نکل کر دوستوں کے ساتھ چائے پینے لگے۔ آدھے گھنٹے بعد گھر آئے تو دیکھا بیگم بیگ پیک کر کے بیٹھی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ تم مجھے واقعی تنہا چھوڑ کر چلے گئے۔ خالد صاحب نے کہا تم نے خود ہی تو کہا تھا۔ بیگم نے کہا اس کا مطلب یہ تھا کہ مجھے مناؤ، مجھ سے پوچھو کہ کیا ہوا ہے، مجھے یقین دلاؤ کہ تم میرے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ تم واقعی چلے جاؤ۔ خالد صاحب نے اس دن سیکھا کہ تنہا چھوڑ دو کا مطلب ہوتا ہے کہ ابھی اسی وقت میرے پاس آؤ اور تب تک نہ جاؤ جب تک میں خود نہ کہوں کہ اب تم جا سکتے ہو۔

پانچواں اور آخری جملہ مجھے نہیں پتا


خالد صاحب نے پوچھا کہ آج کھانے میں کیا بنا ہے۔ بیگم نے کہا مجھے نہیں پتا۔ خالد صاحب نے کہا ٹھیک ہے میں باہر سے کچھ لے آتا ہوں۔ بیگم نے کہا تمہیں ہر چیز باہر کی ہی اچھی لگتی ہے۔ خالد صاحب حیران رہ گئے کہ انہوں نے تو صرف کھانے کا پوچھا تھا۔ دراصل مجھے نہیں پتا کا مطلب ہوتا ہے کہ مجھے سب پتا ہے، مجھے یہ بھی پتا ہے کہ تم نے کل میری امی کے بارے میں کیا کہا تھا، مجھے یہ بھی پتا ہے کہ تم نے میری پسند کی بریانی کیوں نہیں کھائی تھی، اور اب اس موضوع پر مزید کوئی بات نہیں ہوگی، مطلب اب خاموشی اختیار کر لو ورنہ یہ کیس عدالت میں جائے گا اور اس کا فیصلہ کبھی تمہارے حق میں نہیں آئے گا۔

خالد صاحب نے پانچ سال میں یہ پانچ جملے یاد کر لیے تھے۔ اب وہ ایک کامیاب شوہر بن چکے تھے۔ جب بیگم کہتی ٹھیک ہے اور برتن پٹختی تو وہ فوراً معافی مانگ لیتے۔ جب بیگم کیا کہتی تو وہ اپنا بیان بدل دیتے۔ جب بیگم کہتی جو دل چاہے کرو تو وہ وہی کرتے جو بیگم کا دل چاہتا۔ جب بیگم کہتی تنہا چھوڑ دو تو وہ اور قریب آ جاتے۔ اور جب بیگم کہتی مجھے نہیں پتا تو وہ سمجھ جاتے کہ بحث ختم ہو چکی ہے۔

آخر میں خالد صاحب نے اپنے تمام کنوارے دوستوں کو ایک نصیحت کی کہ بھائیو بیگم کی باتوں کا مطلب سمجھنا ہے تو ڈکشنری نہ خریدو، بس شادی کر لو، سارے مطلب خود بخود سمجھ آ جائیں گے، اور اگر نہ بھی آئے تو بیگم سمجھا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عمارہ اور جن: ہمت اور ہمدردی کی کہانی

بیگمات کی باتوں کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے؟ ہر شوہر کے لیے مزاحیہ گائیڈ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Hollywood Movies